0
Sunday 21 Jul 2019 17:05

جب چاہیں پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں، عاجز دھامراہ

جب چاہیں پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں، عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ اس میں اب کوئی شک نہیں رہا ہے کہ نیب وفاقی حکومت کے زیر اثر ہے، ہم جب چاہیں پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں، مگر چاہتے ہیں کہ وہ لوگ بھی تحریک انصاف کی تبدیلی کا اصل چہرہ دیکھ لیں، جنہوں نے ان لوگوں کو وٹ دیکر تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی تھی۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عاجز دھامراہ نے مزید کہا کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ذہنوں پر ہر وقت بلاول بھٹو کا خوف سوار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، عوام بھوک اور بے روزگاری کے ہاتھوں خودکشیاں کر رہی ہے، کیونکہ عمران خان نے ملکی معیشت کو بند گلی میں لے جا کر بند کر دیا ہے، اس وقت جہاں اس ملک کے تاجر حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، وہاں غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 806190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش