0
Sunday 21 Jul 2019 17:15

حجاج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں، حج کے دوران مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں کی جائیں، علامہ عون نقوی

حجاج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں، حج کے دوران مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں کی جائیں، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ حج عمرہ و زیارات کمیٹی کے چیئرمین علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں، لہٰذا دوران حج سعودی قوانین کی پاسداری اور مسلمانوں کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حجاج کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حجاج نظم و ضبط اور اصولوں کی پابندی، احکام خدا وندی پر عمل پیرا اور بارگاہ خداوندی میں نیک نیتی کے ساتھ حج کے امور انجام دیں اور ملکی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی دعا کی جائے۔ علامہ عون نقوی کا کہنا تھا کہ حج مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر ہے لہٰذا دیگر ممالک سے آئے ہوئے حجاج کا احترام اور آپس میں وحدت کا بھی خیال رکھا جائے۔ بعد ازاں وہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے حجاج کرام اور قومی و ملی شخصیات بھی موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 806191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش