QR CodeQR Code

کراچی، کلفٹن پولیس کی کارروائی، 3 لڑکیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

21 Jul 2019 19:14

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے پوش علاقوں میں ڈانس پارٹیز میں کرسٹل اور آئس کی فروخت کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے نیٹ ورک نے بلوچستان میں نجی جیل بنا رکھی ہے۔ اُدھر پولیس اہلکار زاہد عظیم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،


اسلام ٹائمز۔ کلفٹن ڈویژن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں، سعید آباد سے پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کلفٹن ڈویژن پولیس نے منشیات فروشی اور گاڑیوں کی چوری میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہ رخ اور اس کی بیوی نادیہ گاڑیاں چوری میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے منشیات، اسلحہ اور چوری شدہ 5 گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک بلوچستان میں ہے، ملزمان کو چھوٹی کار کے 30 سے 40 ہزا روپے ملتے تھے۔

 
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے پوش علاقوں میں ڈانس پارٹیز میں کرسٹل اور آئس کی فروخت کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے نیٹ ورک نے بلوچستان میں نجی جیل بنا رکھی ہے۔ اُدھر پولیس اہلکار زاہد عظیم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ موبائل شاپ پر ڈکیتی ہو رہی تھی، پولیس اہلکار نے ری ایکٹ کیا، اہلکار ملزمان کے پیچھے دوڑا تو انہوں ںے فائرنگ کردی۔ ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، سعید آباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے تیسرے مفرور ساتھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 806197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806197/کراچی-کلفٹن-پولیس-کی-کارروائی-3-لڑکیوں-سمیت-8-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org