0
Sunday 21 Jul 2019 21:11

گلگت ایئرپورٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، شیخ میرزا علی

گلگت ایئرپورٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، شیخ میرزا علی
اسلام ٹائمز۔ حسینیہ سپریم کونسل نگر کے چئیرمین و سابق صوبائی جنرل سکریٹری اسلامی تحریک پاکستان شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ گلگت ائیر پورٹ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ ائیر پورٹ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایئرپورٹ کا تین عشروں سے زیر التواء رن وے تعمیر ہوتا تو حالیہ حادثہ رونما نہ ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت ایئر پورٹ دنیا کے خوبصورت ایئر پورٹس میں شمار ہوتا ہے اور ملکی سطح پر محل وقوع کے اعتبار سے اپنی خاص شہرت رکھتا ہے، اس کے باوجود کہ اس کی تعمیر غالباً قیام پاکستان کے بعد عمل میں آئی ہے جس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ ایئرپورٹ دور قدیم کی نشانیوں میں سے ہے جو لمحہ فکریہ ہے، حالانکہ سی پیک کے اجراء کے بعد اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک کثیر تعداد کا ذریعہ سفر ہونے کے سبب گلگت بلتستان کے دونوں ایئرپورٹس بالخصوص گلگت کے ہوائی اڈے کو دور جدید کے تمام مواصلاتی نظام اور جدید تقاضوں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 806219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش