0
Sunday 21 Jul 2019 21:19

پیپلز پارٹی کے وزیر خارجہ اپنے دورِ حکومت میں قابل ذکر پیشرفت کرنے میں ناکام رہے تھے، نصرت واحد

پیپلز پارٹی کے وزیر خارجہ اپنے دورِ حکومت میں قابل ذکر پیشرفت کرنے میں ناکام رہے تھے، نصرت واحد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، 5 سال سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان بین الاقوامی طور پر عالمی برادتی سے تعلقات میں تنہائی کا شکار تھا، نواز شریف نے اپنی وزارت عظمیٰ میں کوئی بھی وزیر خارجہ نامزد نہیں کیا تھا اور صرف ڈمی معاون خصوصی سرتاج عزیز کے ذریعے خارجہ امور کے معاملات اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کئے، پیپلز پارٹی بھی اپنے دورِ حکومت میں خارجہ امور میں کوئی قابل ذکر پیش رفت کرنے میں ناکام رہی تھی۔ وہ اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کررہی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں نصرت واحد نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ قابل تحسین ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ویانا کنونشن کے تحت بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت میں پاکستان کے کلبھوشن کے حوالے سے مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 806222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش