QR CodeQR Code

دہشتگردی درندگی کی انتہاء ہے، جس کا آہنی ہاتھوں سے دفن کرنے کے علاوہ اور کوئی علاج نہیں، بلاول زرداری

21 Jul 2019 21:35

اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین پی پی نے ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں کی شہادتوں پر ا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی آئی خان میں فائرنگ اور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں کی شہادتوں پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی و انتہاء پسندی کیخلاف متحد اور سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی درندگی کی انتہاء ہے، جس کا آہنی ہاتھوں سے دفن کرنے کے علاوہ اور کوئی علاج نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 806227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806227/دہشتگردی-درندگی-کی-انتہاء-ہے-جس-کا-آہنی-ہاتھوں-سے-دفن-کرنے-کے-علاوہ-اور-کوئی-علاج-نہیں-بلاول-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org