0
Sunday 21 Jul 2019 22:16

عمران خان، نیب اور اسٹبلشمنٹ کے سہارے پر حکومت چلا رہے ہیں، اعجاز ہاشمی

عمران خان، نیب اور اسٹبلشمنٹ کے سہارے پر حکومت چلا رہے ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کی مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اپوزیشن 25 جولائی کو موجودہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف بھرپور یوم سیاہ منائے گی۔ 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات کے نام پر عوامی مینڈیٹ چرایا گیا۔ متحدہ مجلس عمل کی جماعتیں اپوزیشن کیساتھ مل کر ظالم و جابر حکومت کیخلاف مزاحمت کے عزم کا اظہار کریں گے۔ ایک سال کے اندر جہاں پاکستانیوں کو اربوں ڈالر کا مقروض بنا دیا گیا ہے وہیں روپے کی حیثیت ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں رہی۔ عمران خان، نیب اور اسٹبلشمنٹ کے سہارے پر حکومت چلا رہے ہیں۔ ملک آئی ایم ایف کی حوالے کر دیا گیا ہے اور عملی طور پر سول مارشل لاء نافذ ہے۔ حکومت سے نجات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو مضبوط ہوکر منظم احتجاجی تحریک چلانا پڑے گی۔ پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک بن چکا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کے کارکن یوم سیاہ میں بھر پور شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوامی مینڈیٹ چرایا، جبکہ الیکشن کمشن انتخابات میں اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے میں بھی ناکام رہا۔ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے دباو ڈال کر سیاسی جماعتوں کو تقسیم کیا گیا۔ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے ٹکٹ واپس کروائے گئے۔ گرفتاریاں کی گئیں۔ آزاد امیدواروں کو دباو اور لالچ کے ذریعے تحریک انصاف میں شامل کروایا گیا۔ اب خود عمران خان کہتے ہیں کہ عدلیہ اور آرمی ان کیساتھ ہے۔ حالانکہ ان دونوں اداروں کی حیثیت غیر جانبدارانہ ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 806228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش