0
Sunday 21 Jul 2019 22:24

شیطانی قوت سے مدد مانگنے کا قادیانیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، معصوم نقوی

شیطانی قوت سے مدد مانگنے کا قادیانیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ ختم نبوت مسلمانوں کا اساسی عقیدہ ہے۔ قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔ امریکہ ہو یا برطانیہ کسی بھی شیطانی قوت سے مدد مانگنے کا قادیانیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ قادیانیوں کیلئے نجات کا واحد راستہ ختم نبوت کو تسلیم کرنا اور مرزا قادیانی کی کفریات سے توبہ تائب ہو کر دوبارہ اسلام قبول کرنا ہے۔ قادیانی مرتد ہیں، جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی خود ساختہ نبوت کے ذریعے اسلام اور آئین کا مذاق اڑایا۔ قادیانی اسلام اور آئین پاکستان کے باغی ہیں جو خود کو غیر مسلم تسلیم نہیں کر رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ جس میں پیر سیف اللہ خالد،پیر شفاعت رسول ، اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، ریاض منور، علامہ غلام شبیر قادری، محمد شفیق بٹ ،پیر اسلم حیدری، حافظ مفتی محمد ساجد، عقیل حیدر شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ایم پی اے پیر جلیل شرقپوری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور حالات حاضرہ کا تجزیہ بھی پیش کیا۔ پیر معصوم نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم امریکی صدر سے ملاقات میں قادیانیت جیسے حساس مسئلے پر کوئی بات نہیں کریں گے۔ اگر عمران خان قادیانیوں کو سہولتیں دینے کی کوئی یقین دہانی امریکی صدر کو کرواتے بھی ہیں تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرئے گا۔ قادیانیوں کا مسئلہ طے شدہ ہے کہ وہ غیر مسلم اور مرتد ہیں، امریکہ ہو یا کوئی اور شیطانی طاقت انہیں مسلمان کے طور پر تسلیم کرنے کیلئے مجبور نہیں کر سکتا۔ امریکہ امت مسلمہ کو کمزور کرنے کے لئے سازشوں کے جال بنتا رہتا ہے۔ جیسا کہ اسرائیل کی سرپرستی سے فلسطینیوں اور بھارت کی سرپرستی کرکے کشمیریوں کا حق خود ارادیت دبایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 806229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش