0
Sunday 21 Jul 2019 23:42
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے

ملک میں خونی انقلاب کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے، شاہی سید

ملک میں خونی انقلاب کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک میں خونی انقلاب کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے، وفاقی حکمران نااہل ہیں، سلیکٹرز کو حکمرانوں کو سلیکٹ کرنے سے پہلے کچھ تربیت دینی چاہے تھی، ناکام خان اب الزامات کے بجائے کارکردگی دکھائیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے لانڈھی استال چورنگی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہی سید نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمارے وفاقی وزیر داخلہ کا دھیان اپنی وزارت سے زیادہ انتقامی کاروائیوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے، سیکیوررٹی اہلکاروں سمیت شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔

شاہی سید نے کہا کہ قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات دلانے کے دعوے دار نے تمام ادارے ہی آئی آیم ایف کے حوالے کر دیئے ہیں، ملک کی تمام معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف بنا رہا ہے اور کپتان کو ٹی وی دیکھ کر پتہ چل رہا ہے، اسد عمر کی ناکامی سے تبدیلی سرکار کا مصنوعی معاشی بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب، کوئی الیکٹڈ وزیر اعظم بھی این آر او نہیں دے سکتا، آپ تو پھر سلیکٹڈ ہو، سلیکٹڈ حکومت ایک سال مکمل ہونے کو ہے، اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے صرف ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگا رہی ہے۔ شاہی سید نے خبردار کیا کہ عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کرسکیں، عمران خان کی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 806235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش