0
Monday 22 Jul 2019 09:52

عمران خان کا واشنگٹن میں جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا ، بیرسٹر سلطان

عمران خان کا واشنگٹن میں جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا ، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور پورے امریکہ سے کشمیری پاکستانی مرد، خواتین، بچے بوڑھے اس جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ عمران خان ٹرمپ اور دیگر امریکی اہلکاروں سے مل کر اپنا موقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ جلسے میں جم غفیر سے ٹرمپ اور دنیا کو یہ واضح پیغام جائے گا کہ عمران خان اپنے ایجنڈے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورجینیا اور واشنگٹن میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 806250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب