QR CodeQR Code

پورے آزادکشمیر میں شجرکاری کیلئے منصو بہ بندی کر رہے ہیں، میر اکبر

22 Jul 2019 10:00

وادی نیلم کے دورہ کے موقع پر کیل میں خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ جنگلات کے تحفظ کے لئے کمیٹیاں بنا کر گاؤں کی سطح پر مشاورت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ پورے آزادکشمیر میں شجرکاری کے حوالے سے محکمہ جنگلات موثر منصوبہ بندی کر رہا ہے، خالی پرائیویٹ اور سرکاری رقبہ جات پر شجرکاری کی جائے گی، جنگلات کے تحفظ کے لئے کمیٹیاں بنا کر گاؤں کی سطح پر مشاورت کی جائے گی۔ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کو مکان بنانے کے لئے لکڑ ی فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی نیلم کے دورے کے دوران کیل، جناوی میں عوامی وفود اور محکمہ جنگلات کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاریسٹ ڈویژن کیل میں ملازمین کی اسامیاں بڑھائی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 806252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806252/پورے-آزادکشمیر-میں-شجرکاری-کیلئے-منصو-بہ-بندی-کر-رہے-ہیں-میر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org