QR CodeQR Code

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، فواد چوہدری

22 Jul 2019 10:41

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکا آمد پر وہاں مقیم پاکستانی خوشی سے پھولے نہیں سمارہے، انہوں نے اپنے وزیراعظم کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکا میں شانداراستقبال ہوا، دورہ امریکا کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکا آمد پر وہاں مقیم پاکستانی خوشی سے پھولے نہیں سمارہے، انہوں نے اپنے وزیراعظم کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سے ہمارے تعلقات بہت پرانے ہیں، وزیراعظم کے دورہ امریکا کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ علاوہ ازیں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12اگست کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ 12 اگست کو عید الاضحیٰ کا مطلب ہے کہ اس موقع پر سرکاری اور کئی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی، کیونکہ12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے، جبکہ عیدالاضحی کے تیسرے روز 14 اگست بھی عام تعطیل کا دن ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 806268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806268/وزیراعظم-کے-دورہ-امریکا-ملکی-معیشت-پر-مثبت-اثرات-مرتب-ہونگے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org