QR CodeQR Code

چاروں مسالک کے علماء بورڈ کا قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں پر اظہار تشویش

عقیدہ ختم نبوت پر نقب زنی ہرگز نہیں کرنے دینگے، علمائے کرام کا عزم

22 Jul 2019 11:37

علماء کا کہنا تھا کہ چاروں مسالک علماء ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کا مل کر مکمل پہرہ دینگے اور کسی بھی فتنہ کو عقیدہ ختم نبوت پر نقب زنی ہرگز نہیں کرنے دینگے، قادیانی فتنہ کو آئین وقانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی تمام تر اسلام و آئین پاکستان دشمن سرگرمیاں روکی جائیں جو حکومت کا دینی وآئینی فریضہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر چاروں مسالک علماء بورڈ کا اجلاس دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں علامہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مرکزی رہنما جماعت اسلامی، علامہ محمد ممتازاعوان اور پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری امیر عالمی تحریک دعوت الحق تھے۔ اجلاس میں چاروں مسالک علمائے کرام مولانا غلام حسین نعیمی، مفتی عاشق حسین رضوی، علامہ وقارالحسنین نقوی اور حافظ یعقوب شاہ و دیگر نے شرکت کی۔
 
اجلاس میں اندرون و بیرون ملک منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی اسلام و پاکستان کیخلاف بڑھتی ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ چاروں مسالک علماء ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کا مل کر مکمل پہرہ دینگے اور کسی بھی فتنہ کو عقیدہ ختم نبوت پر نقب زنی ہرگز نہیں کرنے دینگے، قادیانی فتنہ کو آئین وقانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی تمام تر اسلام و آئین پاکستان دشمن سرگرمیاں روکی جائیں جو حکومت کا دینی وآئینی فریضہ ہے۔ اجلاس میں وطن عزیز میں امن وسلامتی، اتحاد یکجہتی اور مختلف مسالک میں ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے ضمن میں کئی ایک اہم فیصلوں اور اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 806290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806290/چاروں-مسالک-کے-علماء-بورڈ-کا-قادیانیوں-کی-ریشہ-دوانیوں-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org