QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا مفت وائی فائی سروس کو پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ

22 Jul 2019 21:44

سابق دور حکومت نے شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت کی فراہمی کیلئے پنجاب وائی فائی سپاٹ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت 27 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاٹ سپاٹ راوٹرز شہر کے مختلف عوامی مقامات پر نصب کیے گئے تھے لیکن موجودہ حکومت نے مالی بحران کے باعث اس منصوبے کو روک دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی سروس کو پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شہریوں کے لیے مفت وائی فائی سروس کو نجی کمپنیوں کے تعاون سے شروع کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی بورڈ اور پی اینڈ ڈی کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ سابق دور حکومت نے شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت کی فراہمی کیلئے پنجاب وائی فائی سپاٹ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت 27 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاٹ سپاٹ راوٹرز شہر کے مختلف عوامی مقامات پر نصب کیے گئے تھے لیکن موجودہ حکومت نے مالی بحران کے باعث اس منصوبے کو روک دیا تھا۔ جس سے پی ٹی سی ایل کی واجب الادا رقم کی ادائیگیاں بھی مشکل ہو گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق واجب الادا رقم کی کچھ ادائیگیوں کے بعد اب حکومت اس شہری سہولیاتی پروگرام کو پھر سے بحال کرنے جا رہی ہے، جس کیلئے نجی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پی اینڈ ڈی بورڈ اور پی آئی ٹی بی بورڈ نجی کمپنیوں سے تجاویز طلب کر رہے ہیں، جس کے بعد کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 806292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806292/پنجاب-حکومت-کا-مفت-وائی-فائی-سروس-کو-پھر-سے-بحال-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org