0
Monday 22 Jul 2019 11:45

حکمرانوں کی تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ہے، ذکر اللہ مجاہد

حکمرانوں کی تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ہے، ذکر اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک محب وطن قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے، حکمرانوں کی تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ہے، قرآن و سنت کا نظام اور مخلص قیادت کو آگے لانے سے ہی ملک و قوم کو مہنگائی سمیت تمام مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں بلدیاتی کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، افتخار احمد چودھری، اظہر بلال، انجینئر خالد عثمان، عبدالعزیز عابد، امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ انجینئر اقبال رندھاوا، صہیب شریف، شاہد نوید ملک، چودھری محمد شوکت، ڈاکٹر محمود، حاجی ریاض الحسن و دیگر بھی شریک تھے۔
 
ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کو بدترین معاشی اور معاشرتی حالات سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے، ملک کے نظریے اور جغرافیہ کی حفاظت کیلئے جماعت اسلامی کی خدمات اور قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے کارکنان جماعت اور ورکرز رابطہ عوام مہم کو مزید فعال بناتے ہوئے ہر سطح پر دعوتی وفود اور اجتماع کا انعقاد کریں اور الیکشن کی تیاری کیلئے ابھی سے کمر بستہ ہو جائیں۔ گلی محلے کی سطح پر بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے محب وطن اور باکردار افراد کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ جماعت اسلامی لاہور آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں اہل لاہور کو دیانتدار اور باصلاحیت نمائندے دے گی۔ اہل لاہور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کو ایک مسائل سے پاک شاندار لاہور بنا کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 806297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش