QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ کیلئے کھانا گھر سے منگوانے کا معاملہ، گیند جیل سپرنٹنڈنٹ کے کورٹ میں پہنچ گئی

22 Jul 2019 12:29

فیصلے میں رانا ثناء اللہ کے وکیل سید فرہاد علی شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر سے کھانا منگوانے کا معاملہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے رکھیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ رانا ثناء اللہ کو گھر کے کھانے کی ضرورت ہے یا جیل کا کھانا ہی فراہم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے جیل میں گھر کا کھانا منگوانے کی درخواست نمٹا دی گئی۔ سیشن جج لاہور نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم آج جاری ہونیوالے فیصلے میں رانا ثناء اللہ کے وکیل سید فرہاد علی شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر سے کھانا منگوانے کا معاملہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے رکھیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ رانا ثناء اللہ کو گھر کے کھانے کی ضرورت ہے یا جیل کا کھانا ہی فراہم کیا جائے گا۔ فاضل جج نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اس حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ فاضل جج نے رانا ثناء اللہ کے وکیل کو کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے فیصلے سے اگر آپ مطمئن نہیں ہوتے تو عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ رانا ثںاء اللہ کے وکیل سید فرہاد علی شاہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ بیمار ہیں، گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 806327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806327/رانا-ثناء-اللہ-کیلئے-کھانا-گھر-سے-منگوانے-کا-معاملہ-گیند-جیل-سپرنٹنڈنٹ-کے-کورٹ-میں-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org