QR CodeQR Code

اسلام آباد ائیرپورٹ پراسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار گرفتار

22 Jul 2019 14:29

گذشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار کو 772 گرام ہیروئن چھپا کر لے جانے کے دوران اے ایس ایف اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمیت منڈی میں مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار پکڑا گیا، اہلکار سے موبائل فون سے بھرا بیگ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ایف آئی اے اہلکار سے موبائل سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔ اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے اہلکار 60 موبائل فون کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہے، اہلکار موبائل فون سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے باہر لا رہا تھا، اہلکار نے موبائل سے بھرا بیگ باتھ روم میں مسافر سے لیا۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق تلاشی لینے پر اے ایس ایف نے ایف آئی اے اہلکار سے بیگ برآمد کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار کو  772 گرام ہیروئن چھپا کر لے جانے کے دوران اے ایس ایف اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمیت منڈی میں مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 806368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806368/اسلام-آباد-ائیرپورٹ-پراسمگلنگ-میں-ملوث-ایف-آئی-اے-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org