QR CodeQR Code

جو لوگ انضمام کیخلاف تھے پُرامن انتخابات اُنکے منہ پر طمانچہ ہے، محمود خان

22 Jul 2019 15:08

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد کھڑے ہونے والے امیدواروں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، پارٹی کے آزاد کھڑے ہونے والے امیدواروں کیخلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو لوگ انضمام کے خلاف تھے پُرامن انتخابات ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹاسک ہمیں ملا تھا اللہ کا شکر ہے وہ مکمل ہوگیا ہے۔ محمود خان نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کا انضمام ہوگیا اور وہاں پرامن انتخابات بھی ہوگئے، قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آزاد کھڑے ہونے والے امیدواروں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، پارٹی کے آزاد کھڑے ہونے والے امیدواروں کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 806369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806369/جو-لوگ-انضمام-کیخلاف-تھے-پ-رامن-انتخابات-ا-نکے-منہ-پر-طمانچہ-ہے-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org