QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

22 Jul 2019 15:16

ایف آئی آر محکمہ انسداد دہشت گردی کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر محکمہ انسداد دہشت گردی کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے دو واقعات میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 806371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806371/ڈی-آئی-خان-ایچ-کیو-ہسپتال-میں-خودکش-حملے-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org