0
Monday 22 Jul 2019 15:28

قبائلی اضلاع سے منتخب ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی

قبائلی اضلاع سے منتخب ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع سے خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے منتخب نمائندوں کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔ صوبائی اسمبلی میں 16 عام اور 5 مخصوص نشستوں کے اضافے سے آئین کے تحت خیبر پختونخوا کابینہ میں ارکان کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے 2 منتخب ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں اور ایک کو مشیر لئے جانے کا امکان ہے۔ آزاد ارکان سے اہم حکومتی عہدیداروں نے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع سے ایم پی ایز منتخب ہوئے ہیں اور اب انہیں صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزادانہ طریقے سے قبائلی اضلاع کے ارکان اپنے علاقوں کی صورتحال، مشکلات اور پسماندگی کو اُجاگر کر سکیں گے اور صوبائی بجٹ سے انہیں وسائل ملیں گے۔
خبر کا کوڈ : 806373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش