QR CodeQR Code

راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاک افواج کے مابین فائرنگ، فوجی ہلاک

22 Jul 2019 17:48

بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح سندربنی سیکٹر میں ’’کسی اشتعال کے بغیر‘‘ بھارتی چوکیوں کو گولیوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کی افواج نے آج ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح سندربنی سیکٹر میں ’’کسی اشتعال کے بغیر‘‘ بھارتی چوکیوں کو گولیوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس فائرنگ کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ فوجی ترجمان نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی فوج پاکستانی فائرنگ کا ’’مؤثر‘‘ جواب دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 806375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806375/راجوری-میں-لائن-ا-ف-کنٹرول-پر-بھارت-پاک-افواج-کے-مابین-فائرنگ-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org