QR CodeQR Code

کشمیر کے مین سٹریم لیڈران 10 فیصد ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں، جتیندر سنگھ

22 Jul 2019 21:07

ایک ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیری لیڈران کے ساتھ حادثہ یہ ہے کہ وہ آج بھی ماضی میں گھوم رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کشمیری لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف 10 فیصد ووٹوں سے منتخب ہوکر آتے ہیں اور پھر اسمبلی و پارلیمنٹ میں مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر اور چند کنبوں و چند لوگوں کیلئے سیاسی برتری دکھاتے ہیں۔ ایک ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیری لیڈران کے ساتھ حادثہ یہ ہے کہ وہ آج بھی ماضی میں گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج آزادانہ ماحول میں اچھی شرح کے ساتھ انتخابات ہوتے ہیں تو لوگ ان سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے جو دہائیوں سے کم شرح ووٹ پڑنے کی وجہ سے کامیاب ہوتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آج کوئی بھی ملی ٹینسی نہیں چاہتا ما سوائے چند سیاستدانوں کے، جو اسی طرح کے ماحول میں الیکشن لڑتے اور جیتتے ہیں تاہم لوگ اب ان کی خود غرض کوششوں کو سمجھ چکے ہیں اور ان سے نجات چاہتے ہیں
۔


خبر کا کوڈ: 806376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806376/کشمیر-کے-مین-سٹریم-لیڈران-10-فیصد-ووٹ-سے-منتخب-ہوتے-ہیں-جتیندر-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org