0
Monday 22 Jul 2019 21:12

محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر رجسٹر این جی او کیخلاف ایکشن شروع کر دیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر رجسٹر این جی او کیخلاف ایکشن شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ٖغیر رجسٹر این جی اوز کیخلاف ایکشن شروع کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی محکمہ داخلہ ظہور حسین کی زیر صدارت اس حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ احسن منیر بھٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ محکمہ داخلہ نے تمام این جی او کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کے ضابطہ کے مطابق اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں اور رجسٹر نہیں ہونگی انہیں کیخلاف قانون کے مطابق سختی سے کارروائی کی جائے گی اور انہیں کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے رجسٹرڈ این جی اوز کیخلاف فنڈنگ اور دیگر وسائل کی چھان بین بھی شروع کر دی ہے اور ملک دشمن یا سماج دشمن کارروائیوں میں ملوث این جی او کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 806382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش