QR CodeQR Code

کل مسالک علماء بورڈ اور لاہور یونیورسٹی کا مشترکہ کانفرنسز کے انعقاد پر اتفاق

22 Jul 2019 21:21

مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اور مدارس کے درمیان فاصلہ کو کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنسز کے راستے ملک میں امن کے پیغام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف لاہور نذیر حسین نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کو پاکستان کا بیانیہ اور اسلام کی جدید تعلیم دینا انتہائی ضروری ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور ملک و قوم کی خدمت میں ہر ممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ اور یونیورسٹی آف لاہور کا دہشتگردی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کیخلاف حکومت پاکستان کے جاری کردہ قومی بیانیہ کے فروغ کیلئے اگست میں مشترکہ کانفرنسزز کے انعقاد کا فیصلہ۔ کل مسالک علماء بورڈ ممبران اور یونیورسٹی آف لاہور انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سربراہ کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم، ایڈوائزر  ایکسٹرنل ریلیشن یونیورسٹی آف لاہور نذیر حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، مفتی سید عاشق حسین، ڈاکٹر بدر منیر مجددی، علامہ غلام عباس شیرازی، حافظ شاہد جانباز سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر پیغام پاکستان بیانیہ کو فروغ دینے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کُل مسالک علماء بورڈ اور یونیورسٹی کی جانب سے آئندہ ماہ کانفرنسز پر اتفاق کیا گیا۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اور مدارس کے درمیان فاصلہ کو کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنسز کے راستے ملک میں امن کے پیغام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف لاہور نذیر حسین نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کو پاکستان کا بیانیہ اور اسلام کی جدید تعلیم دینا انتہائی ضروری ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور ملک و قوم کی خدمت میں ہر ممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 806384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806384/کل-مسالک-علماء-بورڈ-اور-لاہور-یونیورسٹی-کا-مشترکہ-کانفرنسز-کے-انعقاد-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org