0
Monday 22 Jul 2019 17:03

نئے پاکستان کا حصہ ہونے پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد، گورنر سندھ

نئے پاکستان کا حصہ ہونے پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے اہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے، نئے پاکستان کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہر پاکستانی کے لئے قابل فخر ہے کہ ایک دیانت دار شخص ملک کی قیادت کررہا ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ واشنگٹن میں عظیم رہنما کے لئے شاندار استقبال ہوا، پاکستان کے لئے اہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا حصہ ہونے پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔
خبر کا کوڈ : 806385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب