QR CodeQR Code

نیب کا ایم کیو ایم رہنما کامران اختر اور دیگر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

22 Jul 2019 17:08

نیب ذرائع کے مطابق کامران اختر اور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم کیو ایم رہنما کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے کامران اختر اور دیگر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایم کیو ایم رہنما، سابق رکن سندھ اسمبلی اور ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر اور دیگر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق کامران اختر اور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم کیو ایم رہنما کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے کامران اختر اور دیگر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب نے میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جولائی کو صبح 11 بجے نیب دفتر ویسٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنر آمدن اور اخراجات کے تفصیلی کاغذات کے ساتھ پیش ہوں، کامران اختر اور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔

خط میں میونسپل کمشنر سے 1 دسمبر 2005ء سے کامران اختر کے عہدے پر تعینات رہنے تک کی تصدیقی تفصیلات طلب کی ہیں اور تمام ناظم، چیئرمین، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز اور ٹی اوز ٹاؤن کے بجٹ ذاتی معاملات خصوصی گرانٹ اور متعلقہ فائل بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ میونسپل کمشنر سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کیش بک اور چیک ایشو ہونے والا رجسٹر بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب حکام کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 806386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806386/نیب-کا-ایم-کیو-رہنما-کامران-اختر-اور-دیگر-کیخلاف-کارروائی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org