QR CodeQR Code

فضائی مسافروں کے سامان کی لازمی پلاسٹک ریپنگ کے احکامات منسوخ کردیئے گئے

22 Jul 2019 17:13

سی اے اے ترجمان کے مطابق تمام ائیرپورٹس پر مسافر اپنی صوابدید پر سامان کی ریپنگ کراسکیں گے، اس حوالے سے پشاور، لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس سمیت دیگر ائیرپورٹس منیجرز کو ڈائریکٹر کمرشل کی جانب سے تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے سامان ریپنگ کے حوالے سے پہلے جاری کئے گئے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مسافر کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے سامان کی ریپنگ کروائیں یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے مسافروں کے سامان ریپنگ کے حوالے سے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سی اے اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھی کے ایئرپورٹس پر ریپنگ کرانے کے لازمی احکامات منسوخ کردیئے، تمام ائیرپورٹس پر مسافر اپنی صوابدید پر سامان کی ریپنگ کراسکیں گے۔ اس حوالے سے پشاور، لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس سمیت دیگر ائیرپورٹس منیجرز کو ڈائریکٹر کمرشل کی جانب سے تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ نئے احکامات جاری ہونے کے بعد مسافر اپنی مرضی سے ریپنگ کراسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سی اے اے نے اس حوالے سے 17 جولائی کو احکامات جاری کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 806388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806388/فضائی-مسافروں-کے-سامان-کی-لازمی-پلاسٹک-ریپنگ-احکامات-منسوخ-کردیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org