QR CodeQR Code

دادو میں پیاس کی شدت سے ماں اور بیٹا جاں بحق

22 Jul 2019 17:19

متاثرہ خاتون کے شوہر اللہ بخش چانڈیو نے بتایا کہ بیروزگاری کی وجہ سے اس کی بیوی ٹنڈے کی کٹائی کرکے آس پاس میں فروخت کرتی تھی لیکن 5 روز قبل وہ راستہ بھٹک گئی، ہم پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو کو ووٹ دیتے ہیں، جس کو ووٹ دیا انہوں نے کبھی مڑ کر ہمیں نہیں پوچھا۔


اسلام ٹائمز۔ دادو کے پسماندہ علاقے کاچھو میں فریدآباد کے قریب نئیں دلا کے مقام پر خاتون اور 4 سالا بچہ پیاس کی شدت سے انتقال کرگئے۔ واقعہ 5 روز قبل دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں پیش آیا جہاں ماں اور اس کے بیٹے کی ہلاکت شدید گرمی اور پیاس سے نڈھال ہونے سے واقع ہوئی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر اللہ بخش چانڈیو نے بتایا کہ بیروزگاری کی وجہ سے اس کی بیوی ٹنڈے کی کٹائی کرکے آس پاس میں فروخت کرتی تھی لیکن 5 روز قبل وہ راستہ بھٹک گئی۔ اللہ بخش چانڈیو نے شکوہ کیا کہ جس کو ووٹ دیا انہوں نے کبھی مڑ کر ہمیں نہیں پوچھا جبکہ راشن اور پانی تک فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو کو ووٹ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ کاچھو کا شمار سندھ کے تیسرے بڑے پسماندہ علاقے میں ہوتا ہے جہاں پر خراب معاشی صورتحال کے بعد پانی کی قلت بھی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 806389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806389/دادو-میں-پیاس-کی-شدت-سے-ماں-اور-بیٹا-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org