QR CodeQR Code

عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم امریکہ میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے، بلاول بھٹو زرداری

22 Jul 2019 17:55

اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا، پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم امریکہ میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے۔


خبر کا کوڈ: 806395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806395/عمران-خان-حکمران-ضرور-ہیں-مگر-لیڈر-نہیں-سلیکٹڈ-وزیراعظم-امریکہ-میں-بھی-کنٹینر-سے-اترے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org