0
Monday 22 Jul 2019 18:29

سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ

سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔ گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا گیا فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔ 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی اپیل میں سزا معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔ سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 806399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب