0
Monday 22 Jul 2019 18:43

ملتان، آئی ایس او کی تین روزہ ڈویژنل محبین ورکشاپ اختتام پذیر، طلباء میں انعامات تقسیم

ملتان، آئی ایس او کی تین روزہ ڈویژنل محبین ورکشاپ اختتام پذیر، طلباء میں انعامات تقسیم
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام میڑک اور میٹرک سے نچلی سطح کے طلباء کے لیے تین دن کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام مہدویہ کمپلیکس پیراں غائب ملتان میں کیا گیا۔ محبین ورکشاپ سے علامہ ساجد اسدی، علامہ قاضی نادر علوی اور آئی ایس او کے ڈویژنل صدر عاطف حسین نے خطاب کیا۔ ڈویژنل صدر عاطف حسین نے کہا کہ آئی ایس او تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد (ص) کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کر رہی ہے، لہذا جوانوں کو چاہیئے کہ وہ خود کو قرآن و اہلبیت سے متمسک کریں۔

علامہ ساجد اسدی نے کہا کہ رسول خدا (ص) اور آئمہ طاہرین کی تعلیمات ہی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان پر عمل کرکے ہی نوجوان اپنی تربیت کریں۔ سابقہ ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسیٰ کاظم نے کہا کہ آئی ایس او 47 سالہ عرصہ سے تعلیم و تربیت کے عملی میدان میں کردار ادا کر رہی ہے، ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم تعلیم پر توجہ دیں، ورکشاپ کے اختتام پر طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے اور اُنہیں تفریح کی غرض سے سوئمنگ پول لے جایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 806401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے