QR CodeQR Code

گلگت، طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی

22 Jul 2019 18:50

گلگت میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم نے طیارے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ پی آئی اے کے انجینئرز پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم بھی گلگت پہنچ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں پی آئے اے کے اے ٹی آر طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ گلگت میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم نے طیارے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کے انجینئرز پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم گلگت پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایس آئی بی کی تحقیقات مکمل ہونے اور ان کی اجازت کے بعد انجینئرنگ ٹیم طیارے کی جانچ کرے گی۔ پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار کرے گی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گلگت میں پی آئی اے کا فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک اے ٹی آر کے حادثے پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ دوسری جانب رن وے سے پھسلنے والے طیارے کو کرین کی مدد سے سیدھا کیا گیا ہے جس کے بعد ماہرین کی ٹیم نے طیارے کا جائزہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 806402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806402/گلگت-طیارہ-حادثے-کی-تحقیقات-شروع-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org