0
Monday 22 Jul 2019 18:49

بدقسمتی سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اوپر کا خانہ خالی ہے، احسن اقبال

بدقسمتی سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اوپر کا خانہ خالی ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں وہ تقریر کی جو سیاستدان موچی گیٹ میں کرتا ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 72 سال اس ملک کے عوام کے فیصلوں کو روندا ہے، اب فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا ہے، آئین کی حکمرانی کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے،جو عوامی حقوق سلب کرے گا ہم اس سے لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اوپر کا خانہ خالی ہے، وہ خیالی پلاؤ بناتے اور بیچتے ہیں، ان کی تقریر میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ایک شخص امریکا جاتا ہے تو اسے قوم کا نمائندہ بننا چاہیے، عمران خان نے وہ تقریر کی جو تقریر سیاستدان موچی دروازہ میں کرتا ہے، وہاں پر کہا گیا میں واپس جا کر نواز شریف کا ٹی وی اور  اے سی بند کرا دوں گا، عمران خان کے اعصاب پر نواز شریف سوار ہے، امریکا جا کر بھی عمران خان کے اعصاب سے نواز شریف نہیں اترے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرز کو نشانہ بناکر حراست میں لیا جا رہا ہے، شاہد خاقان کے خلاف کارروائی عمران خان کے کہنے پر ہوئی، شاہد خاقان عباسی سے مالی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں تو ان پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام لگایا گیا، شاہد خاقان کا گناہ گیس بحران کو چار سال میں حل کرنا ہے، شاہد خاقان نے 11 ماہ میں دنیا کا سستا ترین ایل این جی پلانٹ لگایا، ایل این جی سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کے 3 یونٹ چلے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے جس طرح نیب کو استعمال کیا اسی طرح اسے آج پی ٹی آئی حکومت بچانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، یہ ایک انتقام اور حسد میں جلی ہوئی حکومت ہے۔
خبر کا کوڈ : 806403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب