QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی کا دورہ ملتان، برسی شہید قائد کی دعوتی مہم جاری

22 Jul 2019 18:58

علامہ مختار احمد امامی نے دورہ ملتان کے دوران ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، سلیم عباس صدیقی، مولانا سلطان احمد نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان عاطف حسین اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے ملک کے تمام صوبوں میں دعوتی مہم کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ملتان کا دورہ کیا، علامہ مختار احمد امامی نے دورہ ملتان کے دوران ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، سلیم عباس صدیقی، مولانا سلطان احمد نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا تقی دانش، شاعر اہلیبیت زوار حسین بسمل، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان عاطف حسین اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں، علاوہ ازیں اُنہوں نے ملتان شہر کی اہم مساجد اور علاقوں کے دورے بھی کیے، جہاں اُنہوں نے اپنے خطاب کے ذریعے لوگوں کو شہید قائد کی برسی کی دعوت دی۔


خبر کا کوڈ: 806406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806406/ایم-ڈبلیو-کے-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-علامہ-مختار-امامی-کا-دورہ-ملتان-برسی-شہید-قائد-کی-دعوتی-مہم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org