0
Monday 22 Jul 2019 19:11

اسد مجالس، بلتستان میں پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ

اسد مجالس، بلتستان میں پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں عشرہ اسد  کے موقع پر پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق نے بتایا کہ اسد عاشورہ کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوگی، پولیس کے جوان کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسد مجالس کے دوران عزاداروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 806408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش