0
Monday 22 Jul 2019 19:58

میں برباد ہو چکا ہوں مجھے پھانسی بھی ہو جائے تو پروا نہیں ہے، عاطف زمان

میں برباد ہو چکا ہوں مجھے پھانسی بھی ہو جائے تو پروا نہیں ہے، عاطف زمان
اسلام ٹائمز۔ بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عاطف زمان نے کہا ہے کہ میں برباد ہو چکا ہوں، اب اگر مجھے پھانسی بھی ہو جائے تو پروا نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سرجن نے ملزم عاطف زمان کا طبی معائنہ کیا، سٹی کورٹ میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر عتیق الرحمٰن نے ملزم عاطف زمان کی ایم ایل او رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ایم ایل او رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان کو سینے کے اوپری حصے پر گولی لگی، جو پشت سے باہر نکلی، تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے عدالت کو بتایا کہ میں نے عاطف زمان کو بتایا کہ اگر اعترافِ جرم کرتے ہو تو تمہیں پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے، جس پر ملزم عاطف زمان نے کہا کہ میں برباد ہو چکا ہوں، مجھے اب پھانسی بھی ہو جائے تو کوئی پروا نہیں ہے۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے عاطف زمان کا 164 کا بیان کل ریکارڈ کرنے کا حکم دیا، جبکہ ملزم سے اس کے وکلا اور اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔
خبر کا کوڈ : 806416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش