0
Monday 22 Jul 2019 20:05

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے خود ساختہ مہنگائی نے زور پکڑ لیا ہے، سید مظہر سعید کاظمی

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے خود ساختہ مہنگائی نے زور پکڑ لیا ہے، سید مظہر سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امیر جماعت اہل سنت و سرپرست اعلیٰ تنظیم السعید پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومتی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام غربت و عسرت کا شکار ہیں، چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی نے زور پکڑ لیا ہے، جس کی وجہ سے مزدور غریب طبقہ دہائی دینے پر مجبور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر تنظیم السعید ملتان سٹی کے عہدیداران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سٹی صدر محمد بلال سعیدی، ملک محمد زبیر بچہ سعیدی، حاجی سعید احمد انصاری، مرکزی رابطہ سیکرٹری احمد اقبال سعیدی، محمد رمیض بدر سعیدی، ملک برخوردار بچہ سعیدی، محمد رمضان انصاری سعیدی، محمد کاظم سعیدی، انجینئر محمد حماد بچہ سعیدی اور محمد باسط اقبال شریک تھے۔

علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستانی موقف کی توثیق کرکے جہاں ہمارے عدالتی مورال کو بلند کر دیا ہے، وہاں پاکستانی عوام میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے تنظیم السعید ملتان سٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ محنت کرکے غریبوں اور مستحقین کی بھرپور معاونت کریں اور انہیں تنظیم السعید کے پلیٹ فارم سے خوراک، علاج اور لباس کی سہولتیں بہم پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 806417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش