0
Monday 22 Jul 2019 20:07

بلاول زرداری خوف کی وجہ سے میدان چھوڑ کر لمبی چھٹی پر بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں، حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری خوف کی وجہ سے میدان چھوڑ کر لمبی چھٹی پر بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اوباڑو میں شہریار شر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے جے پرکاش اکرانی، ایم پی اے شہریار شر، ایم پی اے راجا اظہر و دیگر بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باری پتافی نے پوری سندھ سے کرمنل افراد جمع کئے ہیں، جو لوگ ڈاکو ہیں جن کو گرفتار ہونا تھا آج یہ لوگ ان کو استعمال کر رہے ہیں، گھوٹکی الیکشن میں تصادم کی ساری سازش کی قیادت بلاول زرداری مراد علی شاہ و دیگر کر رہے ہیں، بلاول زرداری بتائیں کہ وہ ملک چھوڑ کر کیوں بھاگ گئے ہیں، اگر آپ بھٹو ہوتے تو بھاگتے نہیں، آپ زرداری ہیں، سندھ کو ایڈز لگی ہوئی ہے، والد پھپھو جیل میں ہیں، ان حالات میں بھاگ گئے ہیں، کل قوم نے دیکھا عمران خان کو بڑی عزت امریکا میں ملی، عمران خان نے بغیر پرچی کے امریکا میں خطاب کیا، سندھ پولیس کے چار ہزار پولیس کے جوان منگوائے گئے ہیں، ہمیں خدشہ ہے پولیس کے ذریعے ہمارے ووٹرز کو روکا جائے گا، پولیس افسر قیوم پتافی یہاں کیوں مقرر کیا گیا ہے، نوابشاہ کے ایس ایس پی کو بھی یہاں بلوایا گیا ہے، ہم نے یہ سارے اعتراضات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ سندھ میں تبدیلی آنے والی ہے، پولیس افسران ہوش کے ناخن لیں، ہمیں کسی بھی افسر کی حمایت نہیں چاہیئے، سب کو نیوٹرل رہنا چاہیئے، علی گوہر خان مہر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے تیاری کی جارہی ہے، اگر پولیس یا کسی افسر نے ایسا کیا تو ہم ان کو بے نقاب کریں گے، مراد علی شاہ جلد جانے والے ہیں، زرداری کی پیپلز پارٹی نے خاندانوں میں جگھڑے کروائے ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پنو عاقل میں کیمپ لگا رہے ہیں، اگر کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار بلاول زرداری، مراد علی شاہ، خورشید شاہ، ناصر شاہ، باری پتافی و دیگر ہونگے، بلاول کل یہ نہ کہنا کہ میں ملک سے باہر تھا، کل فری اینڈ فیئر ٹرانسپیرنٹ الیکشن ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 806418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب