0
Monday 22 Jul 2019 20:21

امریکہ کی توہین رسالت کے مجرموں اور قادیانیت کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہیں، میاں آصف اخوانی

امریکہ کی توہین رسالت کے مجرموں اور قادیانیت کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہیں، میاں آصف اخوانی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنید حفیظ ملعون کو عدالتوں کی آڑ میں بچانے کی کوشش کی تو عوام بھرپور مزاحمت کریں گے اور مزاحمتی تحریک چلانے سے بھی گریز نہیں کریں گے، ہم امریکہ کی توہین رسالت کے مجرموں اور قادیانیت کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکی نائب صدر کا ملعون جنید حفیظ کی رہائی کے لئے بیان پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، جس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی کی قادیانیت نواز پالیسی انتہائی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، نائب صدر بشارت عباس قریشی، سیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ میاں آصف محمود اخوانی نے مزید کہا کہ جنید حفیظ تصدیق شدہ اقبالی مجرم ہے اور اس کی سزا سزائے موت سے کم نہیں ہے، کسی صورت ہم اس کیس کی پیروی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبل ازیں توہین رسالت کی مرتکب آسیہ ملعونہ کو عدالت کی آڑ میں فرار کیا گیا، جس پر آج بھی پوری قوم سراپا احتجاج ہے، آئین کی دفعہ 295 سی میں ترمیم کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، یہ ملک محمد عربی کے ماننے والے کروڑوں عاشقان رسول کا ہے، کسی کو بھی توہین رسالت کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ توہین رسالت کے مجرموں کو رہا کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، درحقیقت وہ خود توہین رسالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء سے اب تک جنید حفیظ کیس کی کارروائی مکمل نہیں ہوئی، جنید حفیظ کے وکلاء اس کیس کو طوالت دینے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے امریکی ڈکٹیشن پر جنید حفیظ ملعون کو رہا کرنے کی کوشش کی تو عوام مزاحمتی تحریک چلانے سے گریز نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 806430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش