0
Monday 22 Jul 2019 23:59

عاطف زمان کے پاس 50 سے 60 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، سسر مرید عباس

عاطف زمان کے پاس 50 سے 60 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، سسر مرید عباس
اسلام ٹائمز۔ مقتول اینکر مرید عباس کے سسر عظیم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی عاطف زمان کے پاس 50 سے 60 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی اور جب ان سے پیسے دینے کا تقاضا کیا گیا، تو انہوں نے فون پر بدتمیزی کی۔ عظیم خان نے کہا کہ وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں اور اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ دوسری طرف عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کے بھائی عقیل نے اپنے ایک بیان میں پولیس کو بتایا کہ ندیم نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔ عقیل نے بتایا کہ ندیم چھ ماہ سے عاطف زمان کا ڈرائیور تھا، ان کی نوکری ایسی ہے، جس کی وجہ سے ان کا اپنے گھر بہت کم آنا جانا ہوتا ہے، اس لئے ان کو زیادہ چیزوں کا علم نہیں۔ دوسری جانب ایس ایس پی ساﺅتھ کراچی شیراز نذیر کے مطابق گزشتہ دنوں عاطف زمان کے ڈرائیور نے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے، شیراز نذیر نے بتایا کہ عاطف زمان کے ڈرائیور نے تفتیش سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی۔ ایس ایس پی ساﺅتھ کراچی نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کسی انویسٹر نے تنگ آ کر خودکشی کی ہے، مختلف اسپتالوں سے معلوم کیا لیکن ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 806461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش