QR CodeQR Code

ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن زیرغور

23 Jul 2019 01:18

آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل اظہر عباسی کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی، انٹیلیجینس، ایڈمنسڑیشن اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی ایف سی نے سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا اور سفارشات کی روشنی میں اہم سکیورٹی فیصلے کئے۔ کمیٹی اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی سمت اور طریقہ کار کا تعین کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یکے بعد دیگرے دہشتگردی کے دو واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز، اطلاعات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی سمت اور طریقہ کار کا تعین کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یکے بعد دیگرے فائرنگ اور ہسپتال خودکش بم ھماکے کے بعد سکیورٹی کی مخدوش صورتحال دیکھنے میں آئی۔ آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل اظہر عباسی کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی، انٹیلیجینس، ایڈمنسڑیشن اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی ایف سی نے سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا اور سفارشات کی روشنی میں اہم سکیورٹی فیصلے کئے۔ کمیٹی اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی سمت اور طریقہ کار کا تعین کیا گیا۔ اجلاس میں ریڈ زون قائم کرنے پر غور کیا گیا، جب کہ دہشتگردوں پر ہیڈ منی کا اعلان بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ملک دشمن عناصر کے خلاف اہم لیڈ پر خصوصی کمیٹی کو ٹاسک کر دیا گیا۔ آئ جی ایف سی نے عوام اور اداروں کے حوصلے و کردار کو سراہا اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 806472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806472/ڈی-ا-ئی-خان-دہشتگردوں-کے-خلاف-سخت-ا-پریشن-زیرغور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org