0
Tuesday 23 Jul 2019 07:21

عرب ممالک کا میڈیا وفد اسرائیل کے دورے پر!

عرب ممالک کا میڈیا وفد اسرائیل کے دورے پر!
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور عراق کے اخباری نمائندوں پر مشتمل ایک عرب میڈیا وفد اسرائیل کے دورے پر وہاں موجود ہے، جس کا مقصد اسرائیلی "کنسٹ" کے نمائندوں، اسرائیلی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور اسرائیلی دانشوروں کے ساتھ ملاقاتیں کرنا ہے۔ عرب نیوز چینل "الجزیرہ" کی رپورٹ کے مطابق ہولوکاسٹ میوزیم اور مقبوضہ فلسطینی شہروں "قدس"، "ناصرہ"، "حیفا" اور "تل ابیب" کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی اس میڈیا وفد کے پروگرام میں شامل ہے جبکہ اس دورے کا مقصد "اسرائیل اور اس کے معاشرے کی حقیقت" جاننا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی طرف سے ایک عرب میڈیا وفد کی میزبانی اس وزارتخانے کے عرب ڈیپارٹمنٹ کے اہداف کے مطابق ہے، جن میں سے ایک ہدف عرب خبرنگاروں اور اخباری نمائندوں کو سیاسی اور جیوپولیٹیکل مسائل کے بارے میں اسرائیلی موقف سے آگاہ کرنا بھی ہے۔

واضح رہے کہ مصر اور اردن کے علاوہ جو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ صلح کے معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں، کوئی دوسرا عرب ملک اسرائیل کے ساتھ کھلم کھلا معمول کے تعلقات نہیں رکھتا جبکہ اسرائیلی حکومتی عہدیدار کچھ عرصے سے عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے استوار ہونے اور عرب ممالک کے بہت سے ملکی منصوبوں میں اسرائیل کی مشارکت کے بارے میں خبر دے رہے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل 2002ء سے پیش کئے گئے "عربی صلح" کے پراجیکٹ، جو 1967ء کی صورتحال پر اسرائیل کی عقب نشینی، "قدس" شریف کے دارالحکومت پر مشتمل فلسطینی حکومت کے قیام اور فلسطینی بےگھر مہاجرین کے مسئلے کے حل کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے معمول کے تعلقات پر مبنی ہے، کا شدید مخالف ہے۔
خبر کا کوڈ : 806474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش