0
Tuesday 23 Jul 2019 08:43

ہندوستان کا گھناونا چہرہ ہم نے دنیا میں بے نقاب کرنا ہے، راجہ فاروق

ہندوستان کا گھناونا چہرہ ہم نے دنیا میں بے نقاب کرنا ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دوسری رپورٹ بھی آ گئی ہے، یورپی یونین اور اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈننگ مشن بنائیں، جو مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزادکشمیر میں بھی جائے، ہمیں فیکٹ فائنڈننگ مشن کو آزاد کشمیر آنے کی اجازت دینی چاہے اس سے عالمی سطح پر ہندوستان پر اخلاقی دباؤ بھی بڑھے گا کہ پاکستان نے اجازت دی ہے، ہندوستان کیوں نہیں دیتا۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر مزید زوردار طریقے سے اٹھائے، ہندوستان کو کشمیری عوام جو مسئلے کے بنیادی فریق ہیں آڑھے ہاتھوں لے سکتے ہیں، ہندوستان کا گھناونا چہرہ ہم نے دنیا میں بے نقاب کرنا ہے، تارکین وطن اس میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر یہاں مشیر حکومت راجہ جاوید اقبال ممبر اسمبلی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں میڈیا اور شرکاء تقریب سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ یورپ کے دوران اسپین،اٹلی اور برسلز میں یورپی یونین کے مختلف اداروں سے تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورت حال اور کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے بڑھتے ہوئے مظالم سے آگاہ کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ ہندوستان سیز فائر لائن پر سنائپر رائفل سے معصوم بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ ایک عالمی کرائم ہے جس کا اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 806480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش