QR CodeQR Code

امریکی صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں پانسہ ہی پلٹ گیا، فواد چودھری

23 Jul 2019 09:16

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کشمیر اور افغانستان پر امریکی صدر پاکستان کے موقف کی اس طرح تائید کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں پانسہ ہی پلٹ گیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب ڈپلومیسی کا بڑا دن تھا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کشمیر اور افغانستان پر امریکی صدر پاکستان کے موقف کی اس طرح تائید کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اس بیان پر بھارتی میڈیا غصے میں ہے۔ عمران خان نے آج جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ طویل مدت معاملات میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔


خبر کا کوڈ: 806487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806487/امریکی-صدر-سے-وزیراعظم-کی-ملاقات-میں-پانسہ-ہی-پلٹ-گیا-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org