0
Tuesday 23 Jul 2019 12:08

محکمہ داخلہ نے 13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

محکمہ داخلہ نے 13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن  منسوخ کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کی ملک دشمن اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کیخلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے نے 13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹریشن نہ ہونے، غیر فعالیت اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر مذکورہ این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔ ذرائع کے  مطابق محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں منسوخ ہونیوالی تمام این جی اوز کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مزید کام کرنے کی اجازت نہیں، اگر کوئی تنظٰم فعال ہوئی تو اس کیخلاف تادینی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ پنجاب میں 8 ہزار این جی اوز اب بھی کام کر رہی ہیں، جو تعلیم، صحت، خواتین کی امپاورمنٹ، بچوں کے حقوق سمیت دیگر معاشرتی مسائل کے نام پر فعال ہیں۔
خبر کا کوڈ : 806529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش