0
Tuesday 23 Jul 2019 19:15

ناموس رسالت پر امریکہ سے کوئی خفیہ ڈیل قبول نہیں کریں گے، اشرف جلالی

ناموس رسالت پر امریکہ سے کوئی خفیہ ڈیل قبول نہیں کریں گے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے ایک دن پہلے واشنگٹن میں ”مذہبی آزادی سمٹ“ کا انعقاد  اور اس میں پاکستان سے کیا گیا مطالبہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ ”مذہبی آزادی سمٹ“ میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پاکستان سے توہین مذہب کے مجرم جنید حفیظ کی رہائی کا مطالبہ کرکے امریکی خطرناک عزائم کا راز فاش کر دیا ہے، اسی کانفرنس میں امریکی نائب صدر نے سعودی حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاگر ایف باداوی کو رہا کریں، جس نے 2014 میں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو مجروح کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ امریکہ دنیا بھر کے گستاخوں کو اپنی چھتری میں پناہ دینا چاہتا ہے۔ امریکہ کی طرف سے توہین رسالت اور توہین مذہب کے مجرموں کی پشت پناہی کا سلسلہ امت مسلمہ کیلئے شدید ناگوار ہے۔

اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مغرب نے سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین، ٹیری جونز اور آسیہ ملعونہ جیسے کتنے گستاخوں کو پناہ اور پروٹوکول دے کر امت مسلمہ کو حد درجہ کی اذیت پہنچائی ہے۔ امریکی اور یورپی اقدامات سے تہذیبیں تصادم کے دھانے پر پہنچ چکی ہیں۔ خدانخواستہ اب اگر جنگ عظیم ہوئی تو وہ ناموس رسالت کے مسئلہ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا پاکستانی وزیر اعظم کے دورے سے ایک دن پہلے امریکی نائب صدر کا پاکستان سے ایک مبینہ گستاخ کی رہائی کا مطالبہ اپنے اندر بہت سے خطرات سمیٹے ہوئے ہے۔ اگر وزیر اعظم نے ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے لحاظ سے کوئی خفیہ ڈیل کی تو قوم اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور یہ وزیر اعظم کا آخری دورہ امریکہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 806532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش