QR CodeQR Code

فیصل آباد، ریلی نکالنے پر مریم نواز سمیت پانچ ہزار افراد کے خلاف چھ تھانوں میں مقدمات درج

23 Jul 2019 13:33

مقدمات میں کیپٹن صفدر، رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد، تین اراکین قومی اسمبلی اور تین اراکین پنجاب اسمبلی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق معاون خصوصی مصدق، طلال چوہدری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی نکالنے پر پارٹی قیادت بشمول نائب صدر مریم نواز اور دیگر پانچ ہزار افراد کے خلاف چھ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ مقدمات تھانہ سرگودھا روڈ، نشاط آباد، فیکڑی ایریا، سمن آباد، ریل بازار اور سول لائن میں درج کیے گئے جن میں روڈ بلاک کرنا، سرکاری احکامات نہ ماننا، غیر قانونی جلسہ اور  انتشار پھیلانے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمات میں مریم نواز، کیپٹن صفدر، رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد، تین اراکین قومی اسمبلی اور تین اراکین پنجاب اسمبلی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق معاون خصوصی مصدق، طلال چوہدری، سٹی صدر شیخ اعجاز اور سابق مئیر رزاق مالک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 806560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806560/فیصل-ا-باد-ریلی-نکالنے-پر-مریم-نواز-سمیت-پانچ-ہزار-افراد-کے-خلاف-چھ-تھانوں-میں-مقدمات-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org