QR CodeQR Code

مودی نے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی کوئی درخواست نہیں کی، وزیر خارجہ

23 Jul 2019 15:53

ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی پالیسی ہے کہ پاکستان کے ساتھ سبھی باہمی مسائل کو آپس میں ہی حل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے اس بات سے صاف انکار کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی درخواست کی ہے۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے اس مطالبے پر کہ وزیر اعظم کو ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کرنی چاہیئے، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے ٹرمپ سے ایسی کوئی درخواست ہی نہیں کی ہے۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی پالیسی ہے کہ پاکستان کے ساتھ سبھی باہمی مسائل کو آپس میں ہی حل کیا جائے۔ اس سے قبل کانگریس کی سربراہی میں حزب اختلاف کے ممبران نے حکومت سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان سے متعلق وضاحت طلب کی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اُنہیں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے کہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 806561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806561/مودی-نے-امریکی-صدر-سے-مسئلہ-کشمیر-پر-ثالثی-کی-کوئی-درخواست-نہیں-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org