QR CodeQR Code

کشمیریوں کے مفادات سلب کرنے کے منصوبے جاری ہیں، فاروق عبداللہ

23 Jul 2019 14:42

کشمیر کے سابق جج چودھری محمد جمال کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی لیڈر کشمیر کے کونے کونے میں جاکر اُن کشمیر دشمن عناصر کے مذموم منصوبوں اور سازشوں سے لوگوں کو باخبر کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے مفادات سلب کرنے کے لئے بہت سارے منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس کے لئے مقامی آلہ کاروں کو کام پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے ان آلہ کاروں کی اصلیت عوام کے سامنے لانا اور ان کو بےنقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں شمالی کشمیر کے سابق جج چودھری محمد جمال کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی لیڈر کشمیر کے کونے کونے میں جاکر اُن کشمیر دشمن عناصر کے مذموم منصوبوں اور سازشوں سے لوگوں کو باخبر کریں، جو اپنے مقامی آلہ کاروں کے ذریعے درپردہ طور پر ہمیں تقسیم کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح 1999ء میں زر کثیر خرچ کرکے پی ڈی پی کی بنیاد رکھی گئی، اسی طرح آج نئی جماعتیں اور لیڈر بنائے جارہے ہیں، جو کشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور شناخت کے لئے کسی بھی زاویئے سے سودمند نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 806565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806565/کشمیریوں-کے-مفادات-سلب-کرنے-منصوبے-جاری-ہیں-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org