QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں احتساب کا عمل بہت جلد شروع ہو گا۔ سید جعفر شاہ

23 Jul 2019 15:34

گلگت میں کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی جی بی کے صدر کا کہنا تھا کہ جی بی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، میرٹ کی بحالی اور بے رحم اور بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں۔ نئے پاکستان کی ہوا بہت جلد گلگت بلتستان پہنچے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف جی بی کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی ہوا ابھی تک گلگت بلتستان نہیں پہنچی تاہم بہت جلد پہنچے گی اور احتساب کا عمل جلد شروع ہو گا، گلگت میں پارٹی کارکنوں اور مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سید جعفر شاہ کا کہنا تھا کہ جی بی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، میرٹ کی بحالی اور بے رحم اور بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی میں اسی لیے شمولیت اختیار کیا تھی کہ کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب پورا ہوں، یہ خواب عمران خان پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چالیس سال تک پیپلزپارٹی میں رہا بعد میں سوچا کہ چوری کوئی اور کرے اور وکالت میں کیوں کروں؟ اس لئے میں نے پی ٹی آئی کو چنا اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، جس توقع کے ساتھ شمولیت کی تھی وہ پوری ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 806579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806579/گلگت-بلتستان-میں-احتساب-کا-عمل-بہت-جلد-شروع-ہو-گا-سید-جعفر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org